حکومت نے آج قبول کیا کہ اس سال ٹماٹر کی پیداوار زیادہ ہونے سے ملک کے کچھ حصوں میں اس کی قیمت میں کمی آئی ہے۔زراعت اور کسانوں کے بہبود کےوزیر رادھا موہن سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک
تحریری سوال کے جواب میں مانا کہ ٹماٹر کی پیداوار زیادہ ہوئی ہے جس کی وجہ
سے ملک کے
کچھ حصوں میں اس کی قیمت کم رہی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے مفادات کی حفاظت کرنے اور انہیں مجبوری
میں فروخت سے روکنے کیلئے زرعی، کوآپریٹیو اور کسان بہبود محکمہ کی طرف سے
ٹماٹر سمیت باغبانی مصنوعات کی خریداری منڈی میں مداخلت کی منصوبہ بندی
(ایم آئی ایس) کے تحت کرتی ہے۔